یادداشت

زیادہ دیکھے گئے موضوعات

ہم سے تعاون کریں

صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف حملوں میں تیزی کا حکم دیا


صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف حملوں میں تیزی کا حکم دیا

( ۰ Votes ) 

grey صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف حملوں میں تیزی کا حکم دیا

 افغان صدر نے اس ملک کی فوج کو طالبان کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، افغان صدر کے میڈیا ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر محمد اشرف غنی نے اس ملک کے قومی سلامتی کے محکمہ کے حکام سے ملاقات میں افغانستان کے دشمنوں بالخصوص طالبان کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے ناکام ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ۱۸ ماہ کے دوران سیکورٹی، استحکام اور امن کے قیام کے لئے بہت کوشش کی گئی لیکن طالبان دھڑے امن کے لئے تیار نہیں ہیں۔
اشرف غنی نے طالبان کو باغی قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سیکورٹی فورسز کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کے مالی ذرائع اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کریں اور اسی طرح ان کی نقل و حرکت کو بھی بند کریں۔
افغان صدر نے ایسی صورت حال میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کابل میں دہشت گردانہ حملے میں ۴۰۰ سے زیادہ افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
طالبان گروہ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اضافه کردن نظر











grey صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف حملوں میں تیزی کا حکم دیا
تازه سازی


sharethis صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف حملوں میں تیزی کا حکم دیا

جواب ارسال کریں

آپ کا ای میل (نشر نہیں کیاجاٗے گا).
لازمی پر کرنے والے خانوں میں * کی علامت لگا دی گئی ہے.

*


شش − 3 =

رابطہ کیجیے | RSS |نقشہ سائٹ

اس سائٹ اسلام ۱۴ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں،حوالے کے ہمراہ استفادہ بلامانع ہے