یادداشت

زیادہ دیکھے گئے موضوعات

ہم سے تعاون کریں

صیہونی حکومت کو آخر کار گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے


صیہونی حکومت کو آخر کار گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے

( ۰ Votes ) 

 

grey صیہونی حکومت کو آخر کار گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے
ٹی وی شیعہ[نیٹ نیوز]
حماس کے سینئیر رکن مشیر المصری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو آخر کار استقامت کے سامنے گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے۔ حماس کے سینئیر رکن مشیر المصری نے آج العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وہ گرفتار شدہ اسرائیلی افسر شائول آرون کے بارے میں کسی طرح کی معلومات فراہم نہیں کریں گے۔ مشیر المصری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت شائول آرون کی گرفتاری کی تردید نہیں کرسکتی ہے کہا کہ غزہ پٹی میں فلسطینی مجاہدین نے گزشتہ اتوار کے دن صیہونی فوجی شائول آرون کو گرفتار کیا تھا ۔ مشیر المصری نے مزید کہاکہ آخرکار صیہونی حکومت کو شائول آرون کے بارے میں براہ راست مذاکرات کرنے ، استقامت کی شرائط قبول کرنے ، صیہونی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے اور جنگ بندی کے لۓ استقامت کے سامنے گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے۔ مشیر المصری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ استقامت صیہونی فوجیوں کے ساتھ جنگ کرنے کے لۓ مکمل طور پر آمادہ ہے کہا کہ صیہونی حکومت اس بات کی معترف ہے کہ استقامت کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک دسیوں صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس سے کہیں زیادہ صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

اضافه کردن نظر











grey صیہونی حکومت کو آخر کار گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے
تازه سازی


sharethis صیہونی حکومت کو آخر کار گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے

جواب ارسال کریں

آپ کا ای میل (نشر نہیں کیاجاٗے گا).
لازمی پر کرنے والے خانوں میں * کی علامت لگا دی گئی ہے.

*


نُه − 2 =

رابطہ کیجیے | RSS |نقشہ سائٹ

اس سائٹ اسلام ۱۴ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں،حوالے کے ہمراہ استفادہ بلامانع ہے