یادداشت

زیادہ دیکھے گئے موضوعات

ہم سے تعاون کریں

سعودی عرب کی ایران مخالف سرگرمیوں کا انکشاف، مقرن بن عبد العزیز نے کھولی پول


سعودی عرب کی ایران مخالف سرگرمیوں کا انکشاف، مقرن بن عبد العزیز نے کھولی پول

( ۰ Votes ) 

grey سعودی عرب کی ایران مخالف سرگرمیوں کا انکشاف، مقرن بن عبد العزیز نے کھولی پول

سعودی عرب کے سابق شہزادے مقرن بن عبد العزیز نے بتایا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کو بڑی مقدار میں جنگی ساز و سامان پہنچا رہا ہے۔
کویتی اخبار ‘الآن’ کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق کہ جسے اس اخبار نے سعودی عرب کے ماحولیات اور محکمہ موسمیات کے سابق سربراہ ترکی بن ناصر کے حوالے شائع کیا ہے، مقرن نے یہ بات اس وقت بتائی جب وہ اس مہینے کے شروع میں ریاض میں شاہ فیصل اسپشلسٹ ہسپتال میں داخل اس ملک کے سابق نائب وزیر دفاع اور شہر ہوا بازی کے وزیر عبدالرحمن بن عبد العزیز کی عیادت کرنے گئے تھے۔ عبدالرحمن بن عبد العزیز  کچھ بیماری کی وجہ سے اس ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔
مقرن نے فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریاض نے سی -۱۳۰  فوجی طیارے کے ذریعہ پانچ مراحل میں پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں گولہ بارود اور ہتھیار پہنچائے۔ واضح رہے پاکستان کے بلوچستان صوبے کی سرحد ایران سے ملی ہوئی ہے۔ اس فوجی طیارے نے اپنی کھیپ دلبندین ایئر پورٹ پر اتاری۔ مذکورہ ایئر پورٹ سعودی عرب کی مالی مدد سے ۱۹۸۰ کے عشرے میں بنایا گیا۔
مقرن نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے کویت کے ذریعہ ہتھیار اور گولہ بارود کی اتنی ہی کھیپ ، ایران کے شمال مغربی صوبے خوزستان کی سرحد کے قریب سرگرم ایران مخالف دہشت گردوں تک ارسال کرائی ہے۔
مقرن نے اس طرح کی سرگرمیوں کے سعودی عرب کی سیکورٹی پر مرتب ہونے والے ممکنہ خطرے کی جانب سے خبردار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، ریاض پوری دنیا میں وہابیت کے فروغ کے لئے ۱۰۰ ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔ وہابیت کو داعش جیسے دہشت گرد نیٹ ورک کے سامنے آنے کے لئے براہ راست ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔
تکفیریت یا دوسروں کو کافر کہنا، وہابیت کی شناخت ہے۔ یہ انتہا پسند نظریات سعودی عرب میں رائج ہو چکے ہیں اور اس کی سعودی عرب کے مذہبی رہنما کھل کر حمایت کرتے ہیں۔
سعودی عرب کی طرف سے داعش کو وسیع سطح پر مدد کی رپورٹیں بھی سامنے آئی ہیں۔
واضح رہے سعودی عرب یمن میں گزشتہ سال مارچ سے بین الاقوامی قوانین کو تار تار کرتے ہوئے عام لوگوں کا قتل عام کر رہا ہے۔  مارچ ۲۰۱۵ سے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت میں اب تک ۴۰۰۰ بچوں اور عورتوں سمیت ۹۴۰۰ یمنی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

تبصرہ شامل کریں











grey سعودی عرب کی ایران مخالف سرگرمیوں کا انکشاف، مقرن بن عبد العزیز نے کھولی پول
ریفرش


sharethis سعودی عرب کی ایران مخالف سرگرمیوں کا انکشاف، مقرن بن عبد العزیز نے کھولی پول

جواب ارسال کریں

آپ کا ای میل (نشر نہیں کیاجاٗے گا).
لازمی پر کرنے والے خانوں میں * کی علامت لگا دی گئی ہے.

*


+ یک = 7

رابطہ کیجیے | RSS |نقشہ سائٹ

اس سائٹ اسلام ۱۴ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں،حوالے کے ہمراہ استفادہ بلامانع ہے