یادداشت

زیادہ دیکھے گئے موضوعات

ہم سے تعاون کریں

بنگلہ دیش میں احتجاج جاری،ایک پولیس اہلکار ہلاک

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی پولیس نے اعلان کیا کہ جنوبی علاقہ “کھلنہ” میں کل اتوار کو ہونیوالی جھڑپوں میں کم از کم ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

پولیس کا دعوی ہے کہ مشتعل مظاہرین نے کھلنہ ضلع میں پولیس پارٹی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا اور پرتشدد مظاہروں کے الزام میں گرفتار جماعت اسلامی کے ایک کارکن کو زبردستی پولیس کی قید سے رہا کرانے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس نے بھی فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا۔

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما دلاور حسین سعیدی کو سزائے موت کے فیصلے کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے دوران ۸ پولیس اہلکاروں سمیت تقریبا ایک سو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

sharethis بنگلہ دیش میں احتجاج جاری،ایک پولیس اہلکار ہلاک

جواب ارسال کریں

آپ کا ای میل (نشر نہیں کیاجاٗے گا).
لازمی پر کرنے والے خانوں میں * کی علامت لگا دی گئی ہے.

*


هشت × 2 =

رابطہ کیجیے | RSS |نقشہ سائٹ

اس سائٹ اسلام ۱۴ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں،حوالے کے ہمراہ استفادہ بلامانع ہے