یادداشت

زیادہ دیکھے گئے موضوعات

ہم سے تعاون کریں

مشرق وسطی کا پورا علاقہ، ڈیمونا کے نشانے پر


مشرق وسطی کا پورا علاقہ، ڈیمونا کے نشانے پر

( ۰ Votes ) 

grey مشرق وسطی کا پورا علاقہ، ڈیمونا کے نشانے پر

صیہونی حکومت کے ایٹمی ری ایکٹر میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ تکنیکی اور فنی خرابیاں ، پورے علاقے کے لئے سنگین خطرے کے طور پر موجود ہیں۔
اسرائیلی اخبار ہارٹص نے اپنے منگل کے شمارے میں لکھا ہے کہ سائنسدانوں کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں واقع ڈمونا جوہری پلانٹ میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ تکنیکی اور فنی خرابیاں ہیں جو اس کے زیادہ دیر تک کام کرنے کی وجہ سے وجود میں آئی ہیں۔ خط کے مطابق ڈمونا ری ایکٹر ۱۹۶۳ سے کام کر رہا ہے جبکہ دنیا میں اس جیسے ری ایکٹر ۴۰ سال کام کرنے کے بعد بند کر دیے گئے ہیں۔ ہارٹض نے لکھا ہے کہ سائنسدانوں کی تحقیقات کے نتائج تل ابیب میں جوہری مسئلے کے سلسلے میں منعقد ہوئی ایک کانفرنس میں پیش کئے گئے۔
اس روزنامے نے اسی کے ساتھ ڈمونا ری ایکٹر کے محفوظ ہونے کا بھی دعوی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ان کوتاہیوں اور خرابیوں سے ڈمونا میں کسی گڑبڑی کا پتہ نہیں چلتا لیکن کانفرنس میں شرکت کرنے والے کچھ سائنسدانوں نے اس صورت حال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب فلسطینی سائنسدانوں نے الخلیل شہر کے جنوبی علاقوں میں لوگوں میں کینسر کی شرح بڑھنے کی جانب سے خبردار کیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی ایٹمی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے۔ ایک فلسطینی سائنسدان نے بتایا ہے کہ مغربی کنارہ، صیہونی حکومت کا ایٹمی کچرا دفن کئے جانے کا مقام بن چکا ہے جس سے اس علاقے میں مختلف بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تبصرہ شامل کریں











grey مشرق وسطی کا پورا علاقہ، ڈیمونا کے نشانے پر
ریفرش


sharethis مشرق وسطی کا پورا علاقہ، ڈیمونا کے نشانے پر

جواب ارسال کریں

آپ کا ای میل (نشر نہیں کیاجاٗے گا).
لازمی پر کرنے والے خانوں میں * کی علامت لگا دی گئی ہے.

*


یک × 3 =

رابطہ کیجیے | RSS |نقشہ سائٹ

اس سائٹ اسلام ۱۴ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں،حوالے کے ہمراہ استفادہ بلامانع ہے