یادداشت

زیادہ دیکھے گئے موضوعات

ہم سے تعاون کریں

داعش نے اوباما اور کیمرون کے قتل کے لئے انعام کا اعلان کیا


داعش نے اوباما اور کیمرون کے قتل کے لئے انعام کا اعلان کیا

( ۰ Votes ) 

grey داعش نے اوباما اور کیمرون کے قتل کے لئے انعام کا اعلان کیا

دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سرغنہ نے امریکہ کے صدر و برطانیہ کے وزیر اعظم کے قتل کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے۔
مبتدء ویب سائٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ابو جندل السومالی نامی داعش کے ایک سرغنہ نے انگریزی زبان میں لکھے گئے ایک خط میں امریکہ کے صدر باراک اوباما اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو قتل کرنے والے کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ اس نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ جو بھی ان دونوں افراد کو قتل کرے گا اسے ۲۰۰ ڈالر انعام دیے جائیں گے۔
برطانیہ کے اخبار ڈیلی ایکسپریس نے بھی اس سلسلے میں لکھا ہے کہ داعش کے اس سرغنہ نے داعش مخالف اتحاد میں اوباما کے نمائندے برٹ میک گورک، اس اتحاد کے ترجمان کرنل سٹیو وارن اور داعش کے بارے میں مسلسل رپورٹیں دینے والے بی بی سی کے ساتھی صحافی کمبرلی ڈوذیر کو بھی موت کی دھمکی دی ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش اس سے پہلے برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو بے وقوف کہہ چکا ہے اور اس نے جاسوسی کے الزام میں پانچ برطانوی شہریوں کا قتل بھی کیا ہے۔

تبصرہ شامل کریں











grey داعش نے اوباما اور کیمرون کے قتل کے لئے انعام کا اعلان کیا
ریفرش


sharethis داعش نے اوباما اور کیمرون کے قتل کے لئے انعام کا اعلان کیا

جواب ارسال کریں

آپ کا ای میل (نشر نہیں کیاجاٗے گا).
لازمی پر کرنے والے خانوں میں * کی علامت لگا دی گئی ہے.

*


6 × = سی شش

رابطہ کیجیے | RSS |نقشہ سائٹ

اس سائٹ اسلام ۱۴ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں،حوالے کے ہمراہ استفادہ بلامانع ہے