یادداشت

زیادہ دیکھے گئے موضوعات

ہم سے تعاون کریں

آرمی چیف کا ملک بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ’’کومبنگ آپریشن‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ


آرمی چیف کا ملک بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ’’کومبنگ آپریشن‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

( ۰ Votes ) 

grey آرمی چیف کا ملک بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ’’کومبنگ آپریشن‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےتکفیری دہشتگردوں ان کے سلیپر سیلز اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں ’’کومبنگ آپریشن‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا اور ان کی دلیری و کامیابیوں کو بھی سراہا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو افسران نے آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں کامیابیوں پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اب تک ۸۰۰ مربع کلومیٹر علاقہ تکفیری دہشت گردوں سے کلیئرکرالیا گیا ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں اور افسروں سے بات کرتے ہوئے آپریشن میں حاصل کامیابیاں قائم رکھنے پر زور دیا جب کہ جنرل راحیل شریف نے تکفیری دہشت گردوں ان کے سلیپرسیلز اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور آپریشن سے متاثرہ ہونے والوں کی باعزت واپسی کویقینی بنایا جائے گا۔

تبصرہ شامل کریں











grey آرمی چیف کا ملک بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ’’کومبنگ آپریشن‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ
ریفرش


sharethis آرمی چیف کا ملک بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ’’کومبنگ آپریشن‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

جواب ارسال کریں

آپ کا ای میل (نشر نہیں کیاجاٗے گا).
لازمی پر کرنے والے خانوں میں * کی علامت لگا دی گئی ہے.

*


هشت × 6 =

رابطہ کیجیے | RSS |نقشہ سائٹ

اس سائٹ اسلام ۱۴ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں،حوالے کے ہمراہ استفادہ بلامانع ہے