یادداشت

زیادہ دیکھے گئے موضوعات

ہم سے تعاون کریں

ایران انتھا پسندی سے مقابلہ کرنے کے لئے روس سے تعاون کرنے کو تیار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کہا ہےکہ ایران اور روس علاقے کے مستقبل کے بارے میں بالخصوص افغانستان سے نیٹو کے انخلاکے بعد کی صورتحال پر صلاح و مشورہ کررہے ہیں۔ علی اکبر صالحی نے آج روس کے دورے پر جانے سےپہلے آئی آر آئی بی کی روسی سروس سے گفتگو میں کہا کہ تہران انتھا پسندی سے مقابلہ کرنے کے لئے روس سے تعاون کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے انتھا پسندی کو علاقے کے لئے خطرہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور ایران روس کے لئے نعمت ہے اور ایران روس کوایک دوست اور خیرخواہ ملک کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس میں منفعت طلبی کاکوئی پہلو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران علاقے میں طاقتور روس کا خواہاں ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی روس ایران مشترکہ کمیشن کے دسویں اجلاس میں شرکت کرنےکے بعد کل پیر کو روس کے دورے پر جائیں گے۔

sharethis ایران انتھا پسندی سے مقابلہ کرنے کے لئے روس سے تعاون کرنے کو تیار

جواب ارسال کریں

آپ کا ای میل (نشر نہیں کیاجاٗے گا).
لازمی پر کرنے والے خانوں میں * کی علامت لگا دی گئی ہے.

*


− چهار = 3

رابطہ کیجیے | RSS |نقشہ سائٹ

اس سائٹ اسلام ۱۴ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں،حوالے کے ہمراہ استفادہ بلامانع ہے